اشتہارات
اشتہارات

عراق نے سات ماہ کی پابندی کے بعد ایرانی پروازیں بحال کر دی
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( آئی این اے) کے مطابق عراق کی قومی فضائی کمپنی عراق ایئرویز نے سات ماہ کی معطلی کے بعد جمعرات کو ایران کے لیے براہ راست پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پروازوں کی معطلی مارچ کے شروع میں ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد کی گئی تھی۔
08 اکتوبر 2026

نوبیل امن انعام کا حقدار ہوں، مگر ملنے کا امکان کم ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں نوبیل امن انعام ملنا چاہیے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ وہ یہ اعزاز حاصل کر سکیں گے۔ نوبیل امن انعام 2026 کے فاتح کا اعلان ناروے کی نوبیل کمیٹی جمعہ کو کرے گی۔
08 اکتوبر 2026

امریکا میں گاڑیوں کی ہیڈلائٹس سے پیدا ہونے والی چمک پر شکایت، قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
امریکا نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے گاڑیوں کی ہیڈلائٹس سے پیدا ہونے والی تیز چمک کے مسئلے سے نمٹنے اور جدید حفاظتی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے گاڑیوں کی لائٹنگ سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
07 اکتوبر 2026

فلائی دبئی کے کو پائلٹ کا اسرائیل جا کر جہاز کریش کرنے کا پلان تھا: رپورٹ
انگلینڈ کی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والے جہاز کے کو پائلٹ نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اس نے طیارے کے کیپٹن پر حملے کی منصوبہ بندی ایئرلائن میں ملازمت حاصل کرنے سے پہلے ہی کرلی تھی اور جہاز کو اسرائیل میں کریش کرنا تھا۔
06 اکتوبر 2026

امریکی ساحل کے قریب لاپتہ جہاز میں سوار تمام چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی امدادی طیارہ بحرِاوقیانوس میں لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اس میں سوار تمام چھ افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے میساچوسٹس کے جزیرے نینٹکٹ کے قریب طیارے اور بچ جانے والوں کی تلاش کا آپریشن اتوار کو روک دیا گیا۔
05 اکتوبر 2026

فرانس میں تعلیمی انتظامات اور فنڈنگ مکمل نہ ہونے پر پرتشدد احتجاج، 500 سکول بند
فرانس میں حالیہ دنوں پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد پیر کو 500 سکول جزوی یا مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم ایڈوارڈ گیفرے نے اتوار کو بتایا کہ سکیورٹی کی صورتحال کے باعث متعدد سکولوں میں تدریسی عمل معطل کیا جائے گا۔
05 اکتوبر 2026

اسلام آباد معاہدے کی سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: ایران
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کے ساتھ جون میں اسلام آباد میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی سات شرائط پوری نہیں ہوتیں۔‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کا موقف واضع اور حتمی ہے۔‘
05 اکتوبر 2026

برطانیہ میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، امریکا نے ’بی ون بمبار طیارے‘ واپس منگوا لیے
امریکا نے برطانیہ کے ایک فضائی اڈے سے اپنے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ یہ اقدام اڈے پر دہشت گردی کی کارروائی کے شبے میں کئی افراد کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔
05 اکتوبر 2026

جنوبی امریکی ملک چلی میں تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج میں17 افراد گرفتار
جنوبی امریکی ملک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ہزاروں طلبہ صدر ہوزے انتونیو کاست کی حکومت کی جانب سے مجوزہ 2027ء کے بجٹ میں پبلک ایجوکیشن کی فنڈنگ میں متوقع کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جس کے بعد پولیس سے پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
02 اکتوبر 2026

مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی خبریں سچ نہیں، خوف پھیلانے والے کو گرفتار کر لیاہے: سعودی حکام
سعودی حکام نے جمعے کو مکہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
02 اکتوبر 2026

فرانس اور جرمنی ڈیزل کے ذخائر جاری کریں، ورنہ امریکی پابندیوں کے لیے تیارہو جائیں: امریکہ
واشنگٹن اور یورپی ممالک کے درمیان ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر دباؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے فرانس اور جرمنی سے کہا کہ وہ ہنگامی ڈیزل ذخائر مارکیٹ میں جاری کریں تاکہ عالمی سطع پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد مل سکے، بصورتِ دیگر امریکا یورپ کے لیے ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
01 اکتوبر 2026

سعودی عرب نے مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے اسرائیلی جہازوں کو ملک میں آنے سے روک دیا: رپورٹ
متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں ایک پائلٹ نے چاقو کے وار کر کے ساتھی پائلٹ کو زخمی کر دیا اس دوران فلائی دبئی کی پرواز کو ہنگامی طور پر سعودی عرب لینڈ کرا لیا گیا۔ جس کے بعد اسرائیل نے سعودی عرب سے مسافروں کو واپس لانے کے لیے اسرائیلی جہازوں کو مملکت آنے کی اجازت مانگی جسے سعودی عرب نے مسترد کر دیا۔
01 اکتوبر 2026

مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر امریکا نے ایرانی وفد کو نیویارک سے فوری روانگی کا حکم دے دیا
ایک امریکی عہدیدار نے بدھ کو ترک خبر ایجنسی انادولو کو تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
01 اکتوبر 2026

صومالی قزاقوں کے قبضے سے 5 ماہ بعد پاکستانیوں سمیت تیل بردار جہاز بازیاب
صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے تیل بردار جہاز ایم ٹی آنر 25 کو بازیاب کرا لیا ہے، جسے 21 اپریل کو پنٹ لینڈ کے ساحل کے قریب مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، جس میں عملے کے 19 ارکان سوار تھے، جن میں 10 پاکستانی بھی شامل تھے۔
30 ستمبر 2026

اسرائیل کی ایک ہفتے کے دوران لبنانی فضائی حدود کی 143 بار خلاف ورزی: یو این
جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے پیس کیپر (یونیفل) نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی ڈرونز، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے ہفتے کے دوران لبنان کی فضائی حدود کی 143 بار خلاف ورزی کی۔ اس دوران حزب اللہ یا دیگر مسلح گروپوں کی جانب سے کوئی راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔‘
29 ستمبر 2026

تین سال قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئے گھر کے ملبے سے 28 فلسطینیوں کی باقیات برآمد
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے الدرج میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے 28 شہریوں کی باقیات برآمد کی گئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار ابو نومہ خاندان کے تباہ شدہ گھر کے ملبے میں تلاش کا کام کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس گھر کو اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
28 ستمبر 2026

آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے میں آٹھ امریکی بحری اہلکار زخمی ہوئے:رپورٹ
امریکی نشریاتی ادارے (این بی سی نیوز) نے اتوار کے روز تین امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز میں امریکی بحری فوج کے اہلکاروں کے زیر استعمال جہاز کو ایک ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی میرینز زخمی ہوگئے تھے۔
28 ستمبر 2026

مسعود پزیشکیان نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت آج بھی ایران کو مکمل طور پر قبول ہے : شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا کہ ’ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انہیں بتایا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)آج بھی ایران کو مکمل طور پر قبول ہے اور وہ اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔‘
25 ستمبر 2026
































































































