عراق نے سات ماہ کی پابندی کے بعد ایرانی پروازیں بحال کر دی

13:42, 08/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 17:14, 08/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
عراق نے سات ماہ کی پابندی کے بعد ایرانی  پروازیں بحال کر دی
AFP
ایرانی فضائی کمپنی "کیسپین ایئرلائنز" کے ایک طیارے کو النجف الاشرف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے پر واٹر کینن سے سلامی دی گئی۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( آئی این اے) کے مطابق عراق کی قومی فضائی کمپنی عراق ایئرویز نے سات ماہ کی معطلی کے بعد جمعرات کو ایران کے لیے براہ راست پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پروازوں کی معطلی مارچ کے شروع میں ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد کی گئی تھی۔

عراق ایئرویز کے مطابق نجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تہران، مشہد اور اصفہان کے لیے روزانہ باقاعدہ پروازیں چلائی گئی۔

ایئرلائن نے بتایا کہ پروازوں کی بحالی عراق کے وزیراعظم علی الزیدی اور وزیرِ ٹرانسپورٹ وہاب الحسنی کی کوششوں کے بعد عمل میں آئی، جبکہ اس حوالے سے تمام ضروری قانونی ضابطہ جاتی اور تکنیکی تقاضے بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایران کے لیے فضائی رابطے بحال کرنے کا مقصد مسافروں کے سفر میں آسانی پیدا کرنا اور عراق کے فضائی روابط کو مزید وسعت دینا ہے۔

عراق ایئرویز نے ایران کے لیے پروازیں فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد مارچ کے شروع میں حفاظتی اقدام کے طور پر معطل کردی تھیں۔

خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے کے باعث عراق نے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026