تازہ ترین
آخری اپ ڈیٹ : 08 اکتوبر 2026, جمعرات / 13:36
اشتہارات
جنرل۔ زیادہ پڑھی گئی
- نیدرلینڈز میں فلسطین کے حامیوں کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
- ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے آخری میچ کے جذباتی مناظر
- کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، انڈیا پاکستان اور آسٹریلیا ایک ہی گروپ میں
- مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی خبریں سچ نہیں، خوف پھیلانے والے کو گرفتار کر لیاہے: سعودی حکام
- اے آئی ایجنٹس کی امریکی اور کینیڈین سرکاری ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوشش: رپورٹ
- مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر امریکا نے ایرانی وفد کو نیویارک سے فوری روانگی کا حکم دے دیا
- اسرائیلی وزیر اعظم نے امارات کا ’خفیہ دورہ‘ کیوں کیا؟

مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی خبریں سچ نہیں، خوف پھیلانے والے کو گرفتار کر لیاہے: سعودی حکام
سعودی حکام نے جمعے کو مکہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
02 اکتوبر 2026

مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر امریکا نے ایرانی وفد کو نیویارک سے فوری روانگی کا حکم دے دیا
ایک امریکی عہدیدار نے بدھ کو ترک خبر ایجنسی انادولو کو تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
01 اکتوبر 2026

تین سال قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئے گھر کے ملبے سے 28 فلسطینیوں کی باقیات برآمد
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے الدرج میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے 28 شہریوں کی باقیات برآمد کی گئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار ابو نومہ خاندان کے تباہ شدہ گھر کے ملبے میں تلاش کا کام کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس گھر کو اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
28 ستمبر 2026

ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کے 10 مقامات پر ڈرون حملے کیے: وزارت اطلاعات
ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کے 10 مقامات پر حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے مطابق ان مقامات کو ڈرونز کی تیاری اور لانچنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ان میں سے بعض ڈرونز ایک روز قبل پاکستان کے خلاف استعمال کیے گئے تھے۔
24 ستمبر 2026

اقوام متحدہ امن کے قیام کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری ہیں: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہوچکا ہے اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
23 ستمبر 2026

سعودی عرب اور حوثیوں کی جھڑپیں، ’وقت آنے پر پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت جواب دے گا‘
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر 40 حملے کیے گئے۔ پاکستان نے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کے جواب میں کسی فوجی کارروائی کے ذریعے ردعمل پر بات نہیں ہوئی۔
10 ستمبر 2026

’اسرائیلی شہری پر چاقو سے حملہ، فلسطین کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کرنے کی دھمکی‘
اسرائیل نے پیر کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ’اگر فلسطین کی جانب سے اسرائیلی فوج یا یہودی بستیوں حماس کے حملے کی طرح 7 اکتوبر 2023 جیسے کسی اقدام کی تیاری کی گئی تو فلسطینی حکام کے خلاف جنگ شروع کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔
07 ستمبر 2026

ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھائے گا: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرے گا، کیونکہ ترکیہ اس تنظیم کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی قوت کے طور پر دیکھتا ہے۔
01 ستمبر 2026

اسلام آباد راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے معمولاتِ زندگی متاثر، تعلیمی اداروں میں چھٹی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں آج صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور نال لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
01 ستمبر 2026

6 ماہ قبل علی خامنہ ای کی موت کے بعد سے اب تک منظر عام پر نہ آنے والے مجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟
6 ماہ قبل امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو موت اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد سے اب تک وہ منظر عام پر نہیں آئے۔ اس کے اعلاوہ تاحال ان کی طرف سے کوئی براہ راست بیان بھی سامنے نہیں آیا۔ امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں مجتبیٰ خامنہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
28 اگست 2026

نیپال، چائنہ میں فلیش فلڈنگ سے 472 افراد ہلاک، گلیشئر ٹوٹ کر بننے والی جھیل سے نئے سیلاب کا خطرہ
نیپال اور چائنہ کے سرحدی علاقوں میں بدھ کو آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 472 تک پہنچ گئی ہے۔ نیپال میں اب تک 469 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چائنہ کے جنوب مغربی صوبےشیزانگ کے علاقے تبت میں تین افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
28 اگست 2026











































