امریکہ اسرائیل نے کوئی بھی حملہ کیا تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں: ایرانی رکن پارلیمنٹ کی دھمکی

ذیشان نیاز
16:16, 06/11/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 16:17, 06/11/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
امریکہ اسرائیل نے کوئی بھی حملہ کیا تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں:  ایرانی رکن پارلیمنٹ کی دھمکی
امریکہ اسرائیل نے کوئی بھی حملہ کیا تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں: ایرانی رکن پارلیمنٹ کی دھمکی

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ’امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئی جارحیت کی صورت میں ایران کے جوابی میزائل حملے یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا سکتی ہیں۔‘

حسین علی حاجی دلیگانی نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس سے ایک ہفتہ قبل رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی مسلح افواج کو کسی بھی فوجی حملے کا جواب دینے کے حوالے سے کہا تھا۔ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کسی بھی فوجی حملے کا جواب اس نوعیت کا دینے کا کہا تھا جو جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ’ایران کا ردعمل دشمن کے حملوں کے حجم یا مقام تک محدود یا ان کے برابر نہیں ہوگا، بلکہ یہ ایک بڑے پیمانے پر، شدید کارروائی ہوگی، جس کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی۔‘

حسین علی حاجی دلیگانی نے کہا ’امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فوجی جارحیت کی کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں ایران جواب دے گا اور اس کے میزائل یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس طرح کی کشیدگی تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر لے جا سکتی ہے۔‘

ایرانی مسلح افواج کے لیے عوامی حمایت اور بہادر فوجی کمانڈروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مخالفین میں ’خوف، شکوک اور تقسیم‘ پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ملک پر تیسری مجرمانہ جنگ مسلط کرنے کی ان کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

امریکا اور اسرائیلی حکومت نے جون 2025 میں ایران کے خلاف پہلی غیر قانونی جنگ شروع کی تھی، جو 12 روز تک جاری رہی۔ ان کی دوسری جارحیت 28 فروری کو شروع ہوئی اور 40 روز بعد اپریل کے اوائل میں رک گئی۔

ایران کے مطابق دونوں جنگوں کے دوران اس کی مزاحمت اور کامیاب جوابی کارروائیوں نے حملہ آوروں کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔

ایران نے مغربی ایشیا میں واشنگٹن کی کارروائیوں کے جواب میں مسلط کردہ جنگ کے ابتدائی دنوں سے آبنائے ہرمز پر بھی سخت کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026