ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ :ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ جیولن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، مقابلہ کل ہوگا
جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جاولن تھرو میں تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی دوری درکار تھی۔
ارشاد ندیم نے اس سے پہلے اپنے فینز سے دعا کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اچھا پرفارم کر کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔