پاکستان سمیت خلیجی ممالک کی مدینہ پر حوثی حملے کی مذمت
14:15, 06/11/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 14:15, 06/11/2026, جمعہ
ایجنسی

Shutterstock
فائل فوٹویمن کے ایران نواز حوثیوں کی سعودی عرب کے شہر مدینہ پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش پر پاکستان سمیت خلیجی ممالک قطر، کویت، بحرین اور اردن نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اور سعودی عرب کے شہر ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد تنظیم نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا تھا، اور ساتھ ہی مملکت کے مشرقی صوبے کے اوپر حوثیوں کے ایک ڈرون کو بھی مار گرایا۔
پاکستان
پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ کی جانب حوثیوں کے بیلیسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب میں باب المندب اور بحر احمر پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کے ساتھ یمنی اور سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستانی وزرا کی جانب سے زور دیا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کو ڈائیلاگ اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔
قطر
قطر کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کو مسلمانوں کے لیےکھلی اشتعال انگیزی اور عام شہریوں کی جانوں کی غیر ذمہ دارانہ پروا نہ کرنا, سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی پامالی ہے۔
قطری وزارت نے سعودی عرب کے ساتھ قطر کی مکمل یکجہتی اور مملکت کی جانب سے اپنی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے تمام جائز اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
کویت
کویت کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
بحرین
بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مدینہ کو نشانہ بنانا نہ صرف شہریوں اور مسجد نبوی کے زائرین کے لیے خطرہ ہے بلکہ اسلامی مقدس مقامات کی تقدس پر حملہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو مجروح کرتا ہے۔
بحرین کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کا مقدس مقامات پر حملے روکنے، شہری اہداف کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔
اردن
اردن نے بھی اس کوشش کو قانون و اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اردن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی۔
دوسری جانب حوثیوں نے مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔