ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کی شکست پر ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کا بیان ’ووٹرز نے جنگ کو نہ کہہ دیا ہے‘

10:56, 04/11/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 12:11, 04/11/2026, بدھ
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کی شکست پر ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کا بیان ’ووٹرز نے جنگ کو نہ کہہ دیا ہے‘
ارنا نیوز ایجنسی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف۔ فائل فوٹو

ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 'امریکی انتخابات میں ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے والی جماعت کی بڑی شکست کے بعد امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس پیغام کی حمایت کرتا ہے۔'

ایرانی قومی اسمبلی کےسپیکر نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ 'چاہے ضمیر کی بنا پر ہو یا مہنگائی کی وجہ سے، امریکیوں نے 'جنگ کو نہ' کہا ہے اور ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔'

انہوں نے خبردار کیا کہ 'امریکی حکومت اگر امریکی حکومت عوام کی مرضی کو نظرانداز کر کے بین الاقوامی آقاؤں اور بلیک میلرز کی خدمت کرے گی تو اسے ڈراؤنے خواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

ان کا یہ بیان منگل کو ہونے والے امریکی مڈ ٹرم الیکشنز کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان دونوں میں کنٹرول حاصل کرنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے، جنہوں نے اس سال فروری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔

دوسری جانب قطر امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی اور کشیدگی کے تناظر میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے پیر کو کہا تھا کہ وہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور آبنائے کو دوبارہ کھولنا امریکہ کی جانب سے ناکہ بندی ختم کرنے پر انحصار کرتا ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026