امریکہ: ڈیلس میں ہالووین کی رات تین مختلف مقامات پر فائرنگ، 4 ہلاک، 15 سے زائد زخمی
14:23, 02/11/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 15:22, 02/11/2026, پیر
ویب ڈیسک

Shutterstock
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہالووین کی رات مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے مشہور علاقے ڈیپ ایلم میں ہالووین کی رات تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 15 زخمی ہو گئے۔
امریکی پولیس نے کہا ہے کہ 'ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش شخص کی تلاش جاری ہے۔'
ڈیلس پولیس کے چیف ڈینیئل سی کومو نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'افسران اور تحقیقاتی ادارے ابھی بھی تمام حقائق کو جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ تینوں واقعات کے درمیان کیا تعلق ہے۔'
جبکہ انہوں نے کہا کہ 'اس وقت ہمارے پاس ان کے آپس میں تعلق ہونے کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔'
پولیس نے مزید بتایا کہ ان واقعات میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ان کے مطابق زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمی خود ہی قریبی ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

ڈیلس پولیس کے ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے متعلقہ ادارے 'ڈبلیو ایف اے اے' کو بتایا کہ 'ایک مقام پر ایک شخص نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ 'وہ فائرنگ شروع کرنے والا ہے' اور اسی مقام پر کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔'
ڈیلس کے میئر ایرک ایل جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ 'اس طرح کا تشدد 'ہمارے شہر میں ہمیشہ سے ناقابلِ قبول رہا ہے' اور عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح رہنی چاہیے۔'