ایران پر حملے کی تیاریوں کے لیے امریکہ نے 10 فوجی کارگو جہاز اسرائیلی ایئر بیسز پر منتقل کردیے: اسرائیلی میڈیا
14:43, 30/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 17:16, 30/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک

U.S. Central Command (X)
فائل فوٹواسرائیل کے نشریاتی ادارے ’کے اے این‘ نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ’امریکہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کاروائی کے لیے اسرائیل کے جنوبی علاقے نیگو ائیر بیسز پر 10 فوجی کارگو جہاز منتقل کر دیے ہیں‘
نشریاتی ادارے نے کہا کہ ’طیاروں کو اسرائیل کے علاقے اووڈا اور نیواتم کے ائیر بیسز پر اتارا گیا، جبکہ کچھ امریکی فوجی طیاروں کو اردن ، سعودی عرب اور قطر کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔‘
کے اے این کے مطابق یہ طیارے امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع 'فورٹ بلیس' سے روانہ ہوئے جہاں امریکی فوج کا فضائی دفاعی مراکز میں سے ایک سب سے بڑا مرکز قائم ہے۔
جبکہ اس مرکز میں انٹرسیپٹر میزائلوں اور فضائی دفاعی بیٹریوں سے متعلق تنصیبات بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کردہ تعیناتیوں کے حوالے سے فوری طور پر امریکہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’اسرائیل اور امریکہ دونوں مل کر فوجی کاروائیوں کی تیاریوں کے لیے رابطےکر رہے ہیں۔‘
عہدیدار نے مزید بتایا کہ 'اسرائیل اور امریکہ قریبی رابطہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔'
جبکہ عہدیدار نے کسی بھی فیصلے کی نوعیت اور وقت واضح نہیں کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ رپورٹ شدہ فوجی تعیناتیاں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے حوالے سے نئی تشویش کے درمیان سامنے آئی ہیں۔