نیتن یاہو کا سیاسی کریئر ختم ہو چکا ہے: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
11:08, 28/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 16:52, 28/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک

AFP
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ اسرائیل کے اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ’ووٹرز نے ان کی مسلسل قیادت کو مسترد کردیا ہے۔‘ انہوں نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ ’وہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی کو استعمال کرنے کی جرات نہ کریں۔‘
تل ابیب میں بدھ کی صبح اپنی جماعت یاشار کے ہیڈکواٹر میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے گادی آئزنکوٹ نے کہا کہ ’اسرائیلی عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔‘ انہوں نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایسی حکومت بنانے کے عزم کا اظہار کیا جو معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے۔
آئزنکوٹ نے کہا تھا کہ ایک اور انتخاب کرانا غلطی ہوگی اور عوام کی خواہش پوری کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ انتخابات کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے۔ تاہم ان کےمطابق نیتن یاہو کی حکمرانی کے خلاف یہودی اکثریت پہلے سے زیادہ بڑی اور مضبوط ہوچکی ہے۔
نیتن یاہو کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے آئزن کوٹ نے کہا کہ ’وہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی جرات نہ کریں۔‘
انہوں نے سیکیورٹی اداروں کے سربراہان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ نیتن یاہو اس وقت نگراں حکومت کے سربراہ ہیں اور ان کی ذمہ داری عوام کی خدمت کرنا ہے۔
آئزنکوٹ نے کہا کہ سیکیورٹی حکام کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ صرف اسرائیلی شہریوں کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ ’وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے ثابت قدم رہیں اور اس حوالے سے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔‘
اپوزیشن رہنما نے اعلان کیا کہ تقسیم اور اشتعال انگیزی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے فوج میں بھرتی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے یہودی حکومت تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئزنکوٹ کا یہ خطاب ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے تازہ ایگزٹ پول کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد اور آئزنکوٹ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کو 51 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
جبکہ عرب جماعتوں کو 120 رکنی کنیسٹ میں 18 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی۔
اس سے پہلے چینل 12 نے آئزنکوٹ کے اتحاد کو 52، نیتن یاہو کے اتحاد کو 50 اور عرب جماعتوں کو 18 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ دونوں ایگزٹ پولز کے مطابق کسی بھی اتحاد کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار 61 نشستیں نہیں مل سکیں۔
چینل 12 نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ سکتے ہیں۔ تاہم اس فیصلے کا انحصار سرکاری نتائج اور پارلیمانی جماعتوں کی سفارشات پر ہوگا۔
مرکزی انتخابی کمیٹی کے مطابق انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 77.7 فیصد رہا، جو 1999 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ یہ شرح 2022 کے انتخابات کے مقابلے میں 7.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق 10 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔