مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا تہران میں اجلاس شروع، خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال

17:24, 26/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 17:24, 26/10/2026, پیر
ویب ڈیسک
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا تہران میں اجلاس شروع، خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال
تصویر: پریس ٹی وی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام اس وقت تہران میں اجلاس کر رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اجلاس میں ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس میں علاقائی تعاون، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت اور اس کے اثرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے ’آئی آر آئی بی‘ نے اجلاس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق چار ملکی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں پاکستان چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سکیورٹی چیف محسن رضائی کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی تھی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر ہیں تاہم دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس سے قبل ایران کے اعلیٰ ترین سکیورٹی ادارے کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ دورہ مغربی ایشیا میں ’اندرونی صلاحیتوں پر مبنی سلامتی‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

علی باقری کنی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دورے پر آنے والے اہم عہدیداروں میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن بھی شامل ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ تینوں ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات میں خطے کو درپیش ’انتہائی اہم مسائل‘ پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’ایجنڈے میں سرفہرست موضوع ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتائج اور پورے خطے پر اس کے اثرات ہوں گے۔‘


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026