حوثیوں کی جانب سے مکہ پر فائر کیے گئے ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے: سعودی اتحاد

10:42, 30/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:05, 30/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
حوثیوں کی جانب سے مکہ پر فائر کیے گئے ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے: سعودی اتحاد
AA
فائل فوٹو

سعودی اتحاد نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ’انہوں نے سعودی عرب کے شہر مکہ میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو روکا اور ناکارہ بنایا ہے۔‘

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ کے علاقے میں داغے گئے ڈرون کو روکا اور تباہ کیا ہے۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کی صبح مغربی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے ایک کروز میزائل کو روکا اور تباہ کر دیاتھا۔‘

یہ واقعہ سعودی اتحاد تنظیم اور حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بیش آیا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں دونوں اطراف سے حملوں اور فوجی کاروائیوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔

حوثیوں نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ’انہوں نے سعودی عرب میں موجود تیل کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر چھ حملے کیے ہیں۔‘

واضح رہے کہ حوثیوں نے ستمبر 2014 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد سعودی اتحاد تنظیم مارچ 2015 سے یمن کے ساتھ تنازعے میں ہے اور حوثیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026