انتخابات کے دوران بدامنی کا خدشہ، اسرائیل میں 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات

13:40, 26/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 14:52, 26/10/2026, پیر
ویب ڈیسک
انتخابات کے دوران بدامنی کا خدشہ، اسرائیل میں 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات
AFP
فائل فوٹو

اسرائیل کے مقامی میڈیا نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ’اسرائیلی پولیس منگل کو ہونے والے عام انتخابات میں نتائج کے دوران بد امنی کے خدشات سے نمٹنے کے لیے 22 ہزار اہلکاروں کو تعینات کر رہی ہے۔‘

اسرائیل کے نجی نشریاتی ادارے ’آئی 24 نیوز‘ نے سینئر پولیس عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’2022 کے انتخابات کے دوران اس سال پانچ ہزار زیادہ عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔‘

یہ تیاریاں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بلاک اور اسرائیلی پوزیشن کے درمیان انتخابات کے تناظر میں سامنے آرہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نتائج کے بعد بد امنی پھیل سکتی ہے۔

عہدیدار نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’الیکشن کے بعد کا دن الیکشن کے دن سے ذیادہ خطرناک ہے۔‘

عہدیدار نے بتایا کہ ’یہ تیاریاں تین مہینے سے عمل میں لائی جا رہی ہیں، جس میں انتخابی نتائج کے اعلان اور اس کے بعد کے دنوں میں ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی بھی شامل تھی۔‘

اسرائیلی پولیس سیکیورٹی حملوں اور علاقے میں بد امنی کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ’انتخابات کا دن حساس ہے لیکن اگلہ دن بھی بہت حساس ہے، جبکہ ووٹنگ کا دن پر سکون انداز میں ہونے کی توقع ہے۔‘

عہدیدار نے مزید بتایا کہ ’پولیس انتخابات کے نتائج کے بعد والے حالات سے نمٹنے کے لیے ممکنہ انتظامات کر رہی ہے جبکہ سیاسی پارٹیز کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے تحفظ کے لیے بھی منصوبے بنا رہے ہیں۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026