ایران کے خلاف جنگ پر امریکہ کے اب تک 47 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: پینٹاگون

09:56, 28/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 09:56, 28/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
ایران کے خلاف جنگ پر امریکہ کے اب تک 47 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: پینٹاگون
امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ پر اب تک 47 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ پر اب تک 47 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے جولائی میں جو تخمینہ لگایا تھا یہ اس سے 25 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے تخمینے پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

ایران جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی تفصیلات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ریپبلکنز 3 نومبر کے انتخابات سے قبل اس جنگ کے سیاسی اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان انتخابات سے آئندہ دو برس کے لیے امریکی کانگریس کا کنٹرول طے ہوگا۔

جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کو متاثر کیا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں معمولی اکثریت حاصل ہے۔

پینٹاگن کا حالیہ تخمینہ جنگی کارروائیوں کے اخراجات پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ میں استعمال ہونے والے گولہ بارود اور میزائلوں کی جگہ نئے ہتھیاروں کی خریداری پر 29 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہونے کا امکان ہے۔

طیاروں کی تباہی، ضائع ہونے والے متعدد ڈرونز اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے 6 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی اور پیش گوئی کی تھی کہ یہ تنازع مختصر مدت کا ہوگا۔

جنگ کے آغاز میں امریکی صدر کی حکمت عملی یہ تھی کہ پہلے مہنگے اور جدید میزائلوں سے ایران کے دفاعی نظام کو نشانہ بنایا جائے۔ تاکہ بعد میں نسبتاً کم قیمت والے ہتھیار استعمال کیے جا سکیں۔ ان میں فضا سے داغے جانے والے ’جے ڈی اے ایم‘ جیسے گائیڈڈ بم بھی شامل تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی روکنے کے لیے اس کی بحری ناکہ بندی کر دی اور وسط مدتی انتخابات کے بعد دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون کو حکم ملنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

پینٹاگون کے حالیہ تخمینے کا موازنہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے جولائی میں دیے گئے 37.5 ارب ڈالر کے تخمینے سے کیا جا رہا ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026