پاکستان
آخری اپ ڈیٹ : 08 اکتوبر 2026, جمعرات / 10:39
اشتہارات

صومالی قزاقوں کے قبضے سے 5 ماہ بعد پاکستانیوں سمیت تیل بردار جہاز بازیاب
صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے تیل بردار جہاز ایم ٹی آنر 25 کو بازیاب کرا لیا ہے، جسے 21 اپریل کو پنٹ لینڈ کے ساحل کے قریب مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، جس میں عملے کے 19 ارکان سوار تھے، جن میں 10 پاکستانی بھی شامل تھے۔
30 ستمبر 2026

مسعود پزیشکیان نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت آج بھی ایران کو مکمل طور پر قبول ہے : شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا کہ ’ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انہیں بتایا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)آج بھی ایران کو مکمل طور پر قبول ہے اور وہ اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔‘
25 ستمبر 2026

ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کے 10 مقامات پر ڈرون حملے کیے: وزارت اطلاعات
ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کے 10 مقامات پر حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے مطابق ان مقامات کو ڈرونز کی تیاری اور لانچنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ان میں سے بعض ڈرونز ایک روز قبل پاکستان کے خلاف استعمال کیے گئے تھے۔
24 ستمبر 2026

کوہاٹ: نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد کی موت
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پُرانے پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکہ ہوا۔حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس آفیسر اور ان کی اہل خانہ جمعے کی نماز ادا کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 16 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 57 لوگ زخمی ہوئے۔
18 ستمبر 2026

’کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی قیمتیں‘، ایل این جی کا جہاز پہنچے پر ’عارضی ریلیف ملنے کا امکان‘
پاکستان کے سرکاری عہدیدار نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادلو کو تصدیق کی ہے کہ قطر سے تقریبا 82 ہزار میٹرک ٹن مائع قدرتی گیس ‘ایل این جی’ لے جانے والا ایک بڑا کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
10 ستمبر 2026

اسلام آباد راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے معمولاتِ زندگی متاثر، تعلیمی اداروں میں چھٹی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں آج صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور نال لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
01 ستمبر 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرنا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کو بڑھا رہا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگراں ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مسلسل حمایت ملنے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
13 اگست 2026

امریکہ اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ 17 اگست کو ختم ہونے سے پہلے توسیع پر اتفاق
پاکستان کے سرکاری ذرائع نے بدھ کو ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادلو کو بتایا ہےکہ امریکہ اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 60 دن کی جنگ بندی کے فیصلے میں مزید توسیع پر اتفاق کیا ہے جبکہ یہ معاہدہ 17 اگست کو ختم ہو رہا ہے۔
12 اگست 2026

سخت گیر مذہبی گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے پاکستان میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں نمایاں کمی: رپورٹ
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان میں سخت گیر گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے توہینِ مذہب کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں ان واقعات میں کمی کی ایک وجہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائیوں کو قرار دیا گیا ہے۔
06 اگست 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور فورسز کی جھڑپیں، ہلاکتوں کے متضاد دعوے اور غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرنے کا الزام
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران میرپور اور راولاکوٹ کے علاقوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
29 جولائی 2026

پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی، افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس حالیہ رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جس میں افغانستان میں کی گئی پاکستانی فوجی کارروائیوں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
23 جولائی 2026

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستانی حملے کی تحقیقات ممکنہ جنگی جرم کے طور پر کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر پاکستانی فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
22 جولائی 2026



























