قانون کے برخلاف آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز باردودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوئے: ایران
15:06, 29/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 15:43, 29/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک

Mehr News Agency
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے
ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے سے پھٹ گئے۔‘
جس کے بعد ان کو آبنائے ہرمز کےجنوبی ساحلوں پر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق ان بحری جہازوں نے پاسداران انقلاب کی بحریہ کی وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کیے ہوئے تھے۔
یہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہ سمندر میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور ان میں دھماکے ہوئے۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ 'آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستہ غیر محفوظ ہے، اور جہازوں کے مالکان اور عملہ ان راستوں سے گزرنے کے ذمہ دار ہیں۔'
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حقیقت بلکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آبنائے ہرمز کے ضوابط کو نظر انداز کرنے والی کوئی بھی اشتعال انگیز کارروائی جسے امریکی فوج کی حمایت حاصل ہو گی اس سے فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا۔'