ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ حکام علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے آج ایران کا دورہ کریں گے
16:33, 26/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 17:26, 26/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

فائل فوٹو
حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 'ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستانی سینئر عہدیدار آج ایرانی حکام سے ایران کے شہر تہران میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بات چیت کریں گے۔‘
ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سپیکر علی باقری نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ ’مکہ اتحاد کے رکن ممالک پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے آج تہران کا دورہ کریں گے۔‘
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ 'اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ، پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔'
ترکیہ کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے 'انادلو' کو بتایا کہ 'نیشنل انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے سربراہ ابراہیم کالن بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔'
ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ 'حکام اس دورے کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے بھی ملاقات کریں گے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ برائے عوامی سفارتکاری رائد قرملی نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس دورے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 'دورہ کرنے والے عہدیدار ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ان مذاکرات کا مقصد بات چیت اور سفارتی حل کو فروغ دینا ہوگا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قطر اور پاکستان کی زیرِ قیادت ثالثی کی کوششوں کی حمایت بھی کی جائے گی۔'