انڈیا کی جنگ کے بعد پہلی بار پاکستان کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت

14:30, 28/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 15:54, 28/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
انڈیا کی جنگ کے بعد پہلی بار پاکستان کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت
PIXEL
یہ دعوت پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

انڈین میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ 'انڈیا نے نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پاکستان سمیت تمام 10 رکن ممالک کو ایس سی او میں شرکت کی دعوت دی ہے۔'

یہ دعوت گزشتہ سال پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی چار روزہ جنگ کے بعد پہلا موقع ہے، جب انڈیا نے کسی سینئر پاکستانی وزیر کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 20 اکتوبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کے دوران اس اقدام کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے تصدیق کی تھی کہ تنظیم کے تمام رکن ممالک کو فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا رواں سال کے اختتام پر پہلے ایس سی او اجلاس کی میزبانی کرے گا اور تمام رکن ممالک کو اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

انڈیا کے نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو بھی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس فورم کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دعوت پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مئی 2025 میں چار روزہ جنگ ہوئی تھی۔

انڈیا نے اس کارروائی کو انڈیا کے زیر انتظام کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا جواب قرار دیا تھا، جس کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا تھا جبکہ انڈیا نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے تاحال اس فورم میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک میں بیلاروس، چین،انڈیا ، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، جبکہ انڈیا 2017 میں اس تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026