شمالی کوریا میں ویب سائٹس 24 گھنٹے تک بند رہنے کے بعد چل پڑیں، وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

14:36, 21/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 15:09, 21/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
شمالی کوریا میں ویب سائٹس 24 گھنٹے تک بند رہنے کے بعد چل پڑیں، وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی
AA
فائل فوٹو

شمالی کوریا کی ایک ویب سائٹ ’این کے نیوز‘ نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ’شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا اور آفیشل پورٹلز 24 گھنٹوں سے زیادہ ہوگیا ہے کہ آف لائن ہیں جس پر ان کی رسائی ناممکن ہوگئی ہے‘۔

ملک بھر میں اس کی بندش کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ شمالی کوریا کے ایک نیٹ ورک ’ریوگیونگ ڈونگ‘ کے مسائل سے ملتی ہے، جو چائنہ کی ’یونیکوم‘ اور ہانگ کانگ کی ’سینبونگ‘ کے انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کوریا سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے منگل کو کہا کہ ملک میں کئی ویب سائٹس مسلسل بند رہیں۔ ان میں سرکاری اخبار ’روڈونگ سنمون‘، ’جیسون‘ اور ’وائس آف کوریا ریڈیو‘ بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ سرکاری پورٹل ’نینارہ‘، وزارت خارجہ، قومی ائیر لائن ’ائیر کوریو‘ اور ڈی پی آر کے پورٹل بند تھے۔ ڈی پی آرے سے مراد ’ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا‘ ہے۔

منگل کو کے سی این اے ’ کوریا سینٹرل نیوز ایجنسی‘ کی سروسز 19 گھنٹے تک رکی رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں،جبکہ باقی ویب سائٹس بھی بدھ کی صبح تک زیادہ دیر تک بند رہیں۔

پیونگ یانگ شہر کے سلی بینک (ایس ایم ٹی پی) کا ای میل سرور بھی منگل کی صبح سے بند تھا، لیکن بدھ کی صبح اسے صرف پانچ منٹ کے لیے چلایا گیا۔

روس کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’ٹرانس ٹیلی کام‘ 2017 سے متبادل انٹرنیٹ بن کر کام کر رہی ہے۔

لیکن متبادل انٹرنیٹ ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل آ رہا ہے۔

‏

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026