انڈیا: سمندری طوفان ’ارنب‘ کے باعث طوفانی بارشیں، ٹرین سروس معطل، ہزاروں لوگ بے گھر

15:25, 27/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:53, 27/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
انڈیا: سمندری طوفان ’ارنب‘ کے باعث طوفانی بارشیں، ٹرین سروس معطل، ہزاروں لوگ بے گھر
AP
فائل فوٹو

انڈیا کےحکام نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ’انڈیا کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفان کے آنے سے ایک روز قبل ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کر دیا ہے، جبکہ ٹرین سروسز کو بھی منسوخ کردیا ہے۔‘

کیونکہ طوفان کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال کے حکام نے سیاحوں کو بلند پہاڑی علاقوں میں جانے سے خبردار کر دیا ہے۔

کیونکہ نیپال کی حکام کو اس بات کا خدشہ ہے کہ سمندری طوفان’ارنب‘ جمعرات سے ہفتے تک ہمالیہ کے علاقے میں تیز بارش، برفانی طوفان اور برفانی تودے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ خطرات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب نیپال میں اگست کے مہینے میں آنے والے مہلک سیلاب کی صورتحال نمٹ رہا ہے۔

یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں نیپال مین آنے والے تباہ کن سیلاب میں 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انڈیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ’ارنب‘ پیر سے مزید شدت اختیار کر چکا ہے اور بدھ کی صبح جنوبی ساحلی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرائے گا۔

اس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے، جس کا اثر پڑوسی ریاست اوڈیشہ پر بھی پڑے گا۔

آندھرا پردیش سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکھر جین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’پیر کی رات تک تقریباً 50 ہزار افراد کو خطرناک علاقوں سے شیلٹرز میں منتقل کیا جا چکا تھا، جبکہ تقریباً 4 لاکھ افراد کو انخلا کی ضرورت ہے۔ ‘

علاقے کے ریلوے حکام نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’مشرقی علاقے میں کم از کم 12 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ جنوبی ساحل پر 53 روٹس پر ریل سروس منگل اور بدھ کے لیے معطل ہے۔‘

جبکہ ٹیلی ویژن پر ویران ساحلوں پر بلند لہریں ٹکراتی اور متاثرہ علاقوں میں بند دکانیں دکھائی جا رہی ہیں۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026