پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کردیا
15:03, 26/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 17:32, 26/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

APP
وزارت خارجہ اسلام آباد۔ پاکستان
پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کے روز افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی مہم میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔
جبکہ افغان طالبان کی جانب سے بار بار اس بات کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ' افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ '
افغان میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2021 سے لے کر اب تک پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 1119 افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’افغان سر زمیں پر ہونے والے حملوں میں 2026 کے دوران 3 ہزار 500 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس تمام صوتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ سے متعلق اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں، کیونکہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔