امریکا کے ایران کے جزیرہ قشم پر حملے دفاعی مقصد کے لیے تھے: امریکہ کا دعویٰ
09:44, 03/11/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 09:44, 03/11/2026, منگل
ویب ڈیسک

امریکی حکام کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے جزیرہ قشم پر حملے کیے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے جزیرہ قشم پر حملے کیے ہیں۔
اخبار وال سٹریٹ جرنل نے بھی ان حملوں کی خبر دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’حملے محدود نوعیت کے دکھائی دیتے ہیں اور ان کا مقصد بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز نہیں ہے۔‘
ایک دوسرے امریکی عہدیدار کے مطابق یہ حملے دفاعی نوعیت کے تھے اور ان کا مقصد ایرانی فورسز کی جانب سے امریکی تنصیبات کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کا جواب دینا تھا۔
اس سے قبل پیر کو ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔
فاکس نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملے دفاعی نوعیت کے تھے اور ایران کی جانب سے ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کیے گئے۔
جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 4 منٹ پر برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد بڑھ کر 96.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 8.66 ڈالر، یعنی 7.63 فیصد کمی کے بعد 104.77 ڈالر فی بیرل پر رکی تھی۔
ایرانی کا جزیرہ قشم کے جنوب میں دو ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایرو اسپیس فورس کے الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز نے جزیرہ قشم کے جنوب میں دو ایم کیو ایم 170 ڈرون تباہ کردیے۔