🔴 لائیو: امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی

ذیشان نیاز
12:34, 04/11/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 17:19, 04/11/2026, بدھ
ویب ڈیسک
🔴 لائیو: امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی
امریکی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست پر قالیباف کا ردعمل: عوام نے ’جنگ کو مسترد کر دیا‘

ترکیہ کی خبر ایجنسی انادلو نے رپورٹ کیا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق ڈیموکریٹس نے منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس نتیجے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن جماعت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حوالے سے کہا ہے کہ ’غرور کا انجام زوال ہوتا ہے‘۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حوالے سے کہا ہے کہ ’غرور کا انجام زوال ہوتا ہے‘۔


آپ نے اپنے ملک کو جنگ کی طرف دھکیل دیا، امریکی عوام واضح پیغام دے چکے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حوالے سے کہا ہے کہ ’غرور کا انجام زوال ہوتا ہے‘۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ’آپ نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور ہولناک جنگ میں اپنے ملک کو دھکیل دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’آپ کے اندازے غلط ثابت ہوئے، مفروضے ناکام ہو گئے اور آپ کی غلطیاں واضح ہوئیں، کیونکہ آپ نے بنیادی طور پر ایران کو سمجھنے میں غلطی کی۔‘

اسماعیل بقائی نے کہا ’امریکی عوام اب آپ کو واضح پیغام دے چکے ہیں۔‘

انہوں نے خبردار کیا کہ ’اگر امریکا جنگ جاری رکھتا ہے تو اس غلط اندازے کے نتائج ان واقعات سے کہیں زیادہ ہوں گے جن کا آپ اب تک مشاہدہ کر چکے ہیں۔‘


چین کی ایران اور امریکا پر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ’چین ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ ’چین سعودی عرب، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔‘

-------------------------------------------------------

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی

ڈیموکریٹس نے اپنی روایتی سیاسی حمایت کے گڑھ سے باہر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ٹیکساس، جنوبی کیرولائنا، اوہائیو، آئیووا اور کنساس سمیت ان ریاستوں میں اہم انتخابی مقابلے جیتے جہاں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تھی۔

بدھ کی صبح ابتدائی نتائج کے دوران ڈیموکریٹس کی کامیابیوں کا مکمل حجم واضح ہونا باقی تھا۔ تاہم نتائج سے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ووٹرز کی وسیع پیمانے پر ناراضی ظاہر ہوئی۔

اس کی بڑی وجوہات میں معیشت، زندگی گزارنے کے بڑھتے اخراجات اور فروری میں ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا صدر کا فیصلہ شامل ہیں۔

--------------------------------------------------------

ریپبلکنز کے مضبوط گڑھ میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابیاں

ریاست کنساس میں ڈیموکریٹ ایڈم ہیملٹن جو ایک بڑے چرچ کے پادری ہیں نے سینیٹ کی نشست جیت لی۔ اس طرح وہ گریٹ ڈپریشن کے بعد ریاست سے سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے اپنی جماعت کے پہلے رکن بن گئے۔

اوہائیو میں ڈیموکریٹ شیروڈ براؤن نے سینیٹ کی وہ نشست دوبارہ حاصل کر لی جو پہلے نائب صدر جے ڈی وینس کے پاس تھی۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار کو شکست دی حالانکہ 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ نے اس ریاست میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹیکساس میں بھی ڈیموکریٹس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ریاستی ایوان کے رکن جیمز ٹالاریکو نے سینیٹ کے اہم انتخابی مقابلے میں ریپبلکن اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کو شکست دے دی۔ انہوں نے بیرونی انتخابی اخراجات اور اس نشست کو بچانے کی ریپبلکن کوششوں کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

جنوبی کیرولائنا میں بچوں کی معالج اینی اینڈریوز نے ریپبلکن سینیٹر ڈارلین گراہم کو شکست دے کر ایک اور بڑا اپ سیٹ کیا۔ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے اس ریاست میں تقریباً 18 فیصد پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026