ترک صدر اردوان سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ گئے
11:42, 02/11/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 13:41, 02/11/2026, پیر
ویب ڈیسک

AA
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے وزیر تجارت پارک جنگ سنگ نے جنوبی کوریا کے شہر سیونگنام میں سیول آئیر بیس پر صدر اردون اور خاتون اول کا استقبال کیا۔
استقبال کے دوران جنوبی کوریا میں ترکیہ کے سفیر فاتح یلدز اور ان کی اہلیہ نسرین یلدز بھی موجود تھے۔
اس سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ ہاقان فیدان، وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیراکتر، وزیر قومی دفاع یاشار گولر، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیر، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ (اے کے) پارٹی کے نائب چیئرمین اور شعبہ صحت کی پالیسیوں کے سربراہ ہالیت یریباکان، اور سیکرٹری دفاعی صنعت ہلوک گورگون بھی ترک صدر کے ہمراہ موجود ہیں۔
صدر اردوان جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ منگل کے روز باضابطہ ملاقات کریں گے جو 4 نومبر تک جاری رہے گی۔
مذاکرات میں ترکیہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کے تمام پہلوؤں اور موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔