ترکیہ کی پڑوسی ممالک کو برآمدات 23.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، عراق سرفہرست
14:52, 04/11/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 15:05, 04/11/2026, بدھ
ایجنسی

Turkish Statistical Institute
فائل فوٹوترکیہ کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے 10 ماہ میں ترکیہ کی اپنے پڑوسی ممالک کو برآمدات مجموعی طور پر 23.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ برآمدات کے اس اضافے میں کیمیکل اور زرعی برآمدات میں اضافہ نمایاں رہا ہے۔
ان پڑوسی ممالک میں آزر بائیجان، جیارجیا، ایران، عراق، شام، یونان اور بلغاریہ شامل ہیں۔
ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد سے ذیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
جنوری تا اکتوبر کےدوران ترکیہ کی پرآمدات میں عراق 7.5 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے بڑی علاقائی برآمدی میں سرفہرست رہا، بلغاریہ 4.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، یونان 2.8 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے اور جارجیا 2.4 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
جارجیا میں سب سے زیادہ 17.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے بعد شام میں 16.5 فیصد اور بلغاریہ میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق کیمیکلز اور کیمیائی مصنوعات کا شعبہ 4.4 ارب ڈالر کے ساتھ مارکیٹ میں غالب رہا ہے اور 10 مہینوں کے دوران 4.4 ارب ڈالر کمائے۔
اس کے علاوہ زرعی شعبے جس میں اناج، دالیں اور تیل کے بیج شامل ہیں، تقریباً 2.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ فرنیچر، کاغذ اور جنگلاتی مصنوعات پر مشتمل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے 1.8 ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔
واضح رہے کہ سب سے کم برآمدات آرائشی پودوں اور اشیا میں ریکارڈ کی گئیں جو 25.3 ملین ڈالر رہیں۔