انڈیا میں اوسط سےکم مون سون کے بعد پانی کی قلت سے لاکھوں کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں مشکلات
14:59, 03/11/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 17:38, 04/11/2026, بدھ
ویب ڈیسک

AFP
انڈیا۔ فائل فوٹوانڈیا میں اوسط سے کم مون سون بارشوں کے بعد جنوبی اور مغربی ریاستوں میں لاکھوں کسان پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، جس سے موسم سرما کی فصلوں کی کاشت متاثر ہو رہی ہے۔
کسانوں کو موسم سرما کی فصلیں ایسے حالات میں کاشت کرنی پڑیں گی جس سے فصلوں کی نشوونما رکنے اور پیداوار کم ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
انڈیا کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ انڈیا کے شہر ممبئی سے 400 کلومیٹر مشرق میں واقع راجےواڑی گاؤں کے 78 سالہ کسان امرسنگھ گھوشنگے کا کہنا ہے کہ 'مٹی میں نمی نہ ہونے اور مالی وسائل کی کمی کے باعث وہ گندم اور چنے کی کاشت نہیں کر پا رہے۔'
کسان نے کہا کہ 'وہ آنے والے ہفتوں میں گندم اور چنے کی فصل کاشت کر کے اچھی قیمتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، لیکن اوسط سے کم مون سون بارشوں کے بعد پانی کی قلت انہیں دونوں فصلوں کی کاشت سے روک رہی ہے۔'
انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ کے چیف اکانومسٹ دیویندر پنٹ نے کم بارشوں اور عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اکتوبر سے دسمبر سہ ماہی میں فوڈ انفلیشن 10 فیصد تک جا سکتی ہے۔'
فصلوں کی کم پیداوار غذائی اجناس کی مہنگائی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، جبکہ اس سے چینی، دالوں، گندم، چاول، پیاز، دودھ اور پولٹری مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا میں ستمبر میں خوراک کی مہنگائی 7.74 فیصد ہوگئی ہے، جس سے مجموعی مہنگائی 5.54 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جو انڈیا ریزرو بینک کی جانب سے مقرر کردہ 6 فیصد کی حد کے قریب ہے۔