فلوریڈا میں پرائیویٹ جیٹ طوفانی بارش کے دوران گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

10:24, 02/11/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 15:24, 02/11/2026, پیر
ویب ڈیسک
فلوریڈا میں پرائیویٹ جیٹ طوفانی بارش کے دوران گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک
تصویر: اے ایف پی
’مے ڈے، مے ڈے‘ کے بعد سنے جانے والے آخری الفاظ ’ہمارے پاس وقت ختم ہو گیا ہے‘ تھے

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کاؤنٹی میں کرسٹ ہیون کے قریب اتوار کے روز ایک پرائیویٹ برنس جیٹ طوفانی بارش کے دوران رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ ’لیئر جیٹ 60 ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو کر بہاماس کے نارتھ ایلیوتھرا ایئرپورٹ جا رہا تھا۔‘

طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر گرا اور اس میں 9 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ حادثے کی جگہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو سٹیٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طیارے کے حادثے کر بارے میں لکھ کر عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

پام بیچ کاؤنٹی کے کمشنر جوئل فلورس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’اس حادثے کے نتیجے میں موبائل ہوم پارک کے داخلی راستے کے قریب سڑک پر ایک بہت بڑا گڑھا بن گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس علاقے سے تقریباً 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انہیں کاؤنٹی میں قائم پناہ گاہوں میں رکھا جائے گا۔‘

امریکی وفاقی ادارہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر تحقیقات کی قیادت کرے گا۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس موقع پر نیچے کی جانب اترنے کی رفتار 32,000 فٹ فی منٹ سے تجاوز کر گئی تھی۔‘

جبکہ امریکی حکام نے اب تک طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026