پاکستان نے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل 'فاز' کا کامیاب تجربہ کر لیا

10:20, 04/11/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 10:22, 04/11/2026, بدھ
ویب ڈیسک
پاکستان نے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل 'فاز' کا کامیاب تجربہ کر لیا
PAF Falcons (X)
پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ 'منگل کے روز پاکستان نے ملک کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل 'فاز' کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔'

پاک فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ 'یہ میزائل ایک جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور زیادہ فاصلے پر دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔'

بیان میں مزید کہا کہ' فاز پاکستان ائیر فورس کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔'

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 'اس لانچ میں سینئر فوجی افسران، اس نظام کی تیاری میں شامل سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔'

پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایک بیان میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ' ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیارکردہ فاز میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔'

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ بھی دو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا، 13 اکتوبر کو فتح-2 ای آر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جبکہ اس سے ایک ہفتہ قبل فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے مقامی طور پر تیار کردہ توسیعی ورژن کا تجربہ کیا گیا تھا۔ 


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026