پاکستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک چار پولیو ورکرز اغوا
12:13, 03/11/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 17:53, 03/11/2026, منگل
ویب ڈیسک

AFP
فائل فوٹوپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں منگل کے روز جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی سپرڈنٹ لیاقت علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ حملہ مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے ڈگ تمنزئی میں ہاشم کور پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔'
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانسٹیبل ظہور خان اور اربائی خان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چار پولیو ورکرز کو اغوا کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اغوا کاروں کی فوری بحفاظت بازیابی کا حکم دیا ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ 'پولیو ورکرز بچوں کے تحفظ اور ایک صحت مند پاکستان کے فروغ کے لیے قومی فریضہ انجام دیتے ہیں اور کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔'
رواں سال کے پاکستان میں پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے چھ خیبر پختونخوا سے اور دو سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اتوار سے ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی ایک مہم کا آغاز ہوا ہے, جس کے تحت 97 حساس اضلاع میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔