وائٹ ہاؤس کی پیٹ ہیگسیتھ اور مارکو روبیو کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

11:45, 06/11/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 12:19, 06/11/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس کی  پیٹ ہیگسیتھ اور مارکو روبیو کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروں کی تردید
AFP
وائٹ ہاؤس کی پیٹ ہیگسیتھ اور مارکو روبیو کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

وائٹ ہاؤس نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو عہدوں سے ہٹائے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ یہ افواہیں ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ میں ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ جنگ کو ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریٹائرڈ ہونے والے ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کی قرارداد پیش کریں گے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ویڈیو بیان میں مواخذے کی کوشش کو سیاسی ڈراما قرار دیتے ہوئے اپنے دفاعی اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی اچھی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی عہدہ چھوڑنے اور 2028 کے صدارتی انتخابات کی تیاری سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی مدتِ صدارت کے اختتام تک انتظامیہ میں کام کرنا ہمیشہ سے ان کا پلان رہا ہے۔‘

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ان خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے پر برقرار رکھنے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا ہے۔

تاہم واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اس چیئرمین جنرل ڈین کین اور سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو تبدیل کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں جنہوں نے ایران جنگ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی تھی۔

ریپبلکن پارٹی کے نمائندے تھامس میسی نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ وہ نئی ڈیموکریٹک اکثریت والی کانگریس کے جنوری میں فعال ہونے سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ کی جگہ نیا وزیر دفاع مقرر کریں تاکہ سینیٹ سے نئے نام کی منظوری حاصل ہوسکے۔

ادھر پیٹ ہیگسیتھ کے ٹینیسی سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب لڑنے کی خواہش سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں محکمہ دفاع نے فوج میں بھرتیوں کو بحال کرنے، دفاعی صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور تنوع سے متعلق اقدامات ختم کرنے سمیت صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پر پیش رفت کی ہے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026