ترک صدر کا روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

14:42, 05/11/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 15:28, 05/11/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
 ترک صدر کا روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
AFP
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ’ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے اورامن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘

انہوں نے روسی صدر ولایمیر پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دورے سے واپسی پر دورانِ پرواز گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ’ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد اب وہ روسی موقف پر بات چیت کے لیے صدر پیوٹن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔‘

آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترک صدر نے کہا کہ ’وہ یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے آٹھ نومبر کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔‘

ان کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ضروری اقدامات کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کر چکے ہیں، جبکہ اپنے انٹیلی جنس چیف اور وزیر خارجہ کو بھی آذربائیجان بھیجا ہے۔

اردوان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں اور ان کی اہلیہ بھی آذربائیجان کے صدر کی اہلیہ سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات کو مشترکہ تاریخ اور مستقبل سے جڑا ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ممالک کے تعلقات روایتی سفارتی روابط سے کہیں بڑھ کر ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی برادرانہ دوستی کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہر سکتی۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ’ترکیہ امریکی انتظامیہ، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج ترکیہ اور امریکا کے تعلقات یا مشرقِ وسطیٰ پر کیا اثرات مرتب کریں گے۔‘

ترکیہ سے کو دہشت گردی کو ختم کرنے کے سوال پر ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ’تمام کوششیں قانونی دائرہ کار میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے سے پہلے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے اور اس عمل کی تصدیق کے مراحل مکمل کرنا ضروری ہے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026