سپین میں تیز رفتار ٹرینوں کی ٹکر، 64 افراد ہلاک کئی زخمی
13:35, 28/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 16:22, 28/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک

AA
وسطی سپین کے ٹولیڈو صوبے میں اُردا اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا
سپین کے روزنامہ ’ایل پیس‘ نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ’وسطی سپین میں دو تیز رفتار ریل گاڑیاں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔‘
جبکہ ایک سرکاری ذرائع کے مطابق ’اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔‘
وزارت ٹرانسپورٹ کی ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ ’رینف اے وی ای ٹرین، اریو ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔‘
ایمرجنسی سروسز کے مطابق ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور نیچے جا گریں۔
ایک سرکاری ذرائع نے روزنامہ ایل پیس کو جنوری میں ہونے والے ٹرین حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ڈر تھا کہ یہ حادث جنوبی سپین میں ہوئے آڈموز حادثے سے بھی بد تر ہو سکتا ہے، جس میں 46 لوگوں کی اموات ہوئی تھی۔‘

یہ حادثہ بدھ کے روز سپین کے صوبے ٹیلیڈو کے ’اردہ‘ سٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ریلوے انفراسٹکچر آپریٹر عیڈف نے کہا کہ ’یہ دونوں ریل گاڑیاں میڈرڈ اور سیول کے روٹ پر تھیں۔‘
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانجیز نے ہنگامی صورتحال کی نگرانی کے لیے اپنی طے شدہ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔‘
جبکہ علاقائی صدر ایمیلانو گارسیا پیج نے کہا ہے کہ ’وہ جائے وقوعہ کی طرف جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بدھ کے روز ہونے والی انتخابی مہم کی مصروفیات بھی منسوخ کر دیں۔‘