جنگلی پرندوں کی اقسام کی تعداد میں نصف کے قریب کمی کی وجہ کیا ہے؟

11:36, 14/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 14:25, 14/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
جنگلی پرندوں کی اقسام کی تعداد میں نصف کے قریب کمی کی وجہ کیا ہے؟
AA
برطانیہ میں جنگلی پرندون کی آبادی ریکارڈ مرتب کیے جانے کے آغاز کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

برطانیہ میں جنگلی پرندوں کے تحفظ اور اقسام کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مونیٹرنگ کے ذریعے ریکارڈ پر آنے والے جنگلی پرندوں کی اقسام میں آدھے سے بھی زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق برطانیہ میں پرندوں کی 132 مقامی اقسام کی اوسط آبادی 1970 سے 2025 کے درمیان 19 فیصد کم ہوئی۔ ان میں زرعی علاقوں میں رہنے والے پرندے اور سمندری پرندے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے گروہوں میں شامل ہیں۔

رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف برڈز (آر ایس پی بی) میں نگرانی کے شعبے کے سربراہ پروفیسر رچرڈ گریگوری نے ان نتائج کو تشویش ناک قرار دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق نگرانی میں شامل 132 اقسام میں سے گزشتہ پانچ برس کے دوران 45 فیصد کی آبادی میں کمی، جبکہ 27 فیصد میں اضافہ ہوا۔ انگلینڈ میں نگرانی کی جانے والی 55 فیصد اقسام کی تعداد گھٹی ہے۔

گزشتہ پانچ برس میں ’ٹرٹل ڈَو‘ نامی پرندے کی آبادی نصف سے زیادہ کم ہوئی۔ جبکہ ’ٹری سپارو، ووڈ واربلر‘ اور ’کیپرکیلی‘ کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اسی عرصے میں سوئفٹ پرندوں کی آبادی تقریباً 25 فیصد کم ہوئی ہے، جبکہ ’بُل فنچ‘ کی تعداد میں بھی ملک بھر میں تقریباً اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی۔

زرعی علاقوں میں پائے جانے والے پرندے طویل عرصے کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی آبادی 1970 کے مقابلے میں 63 فیصد اور 2020 کے بعد سے 12 فیصد کم ہو چکی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ ماحولیات، خوراک اور دیہی امور (ڈیفرا) کے مطابق پرندوں کی تعداد میں طویل مدتی کمی کی وجوہات میں زرعی طریقوں میں تبدیلی، مخلوط کاشت کاری میں کمی، کیڑے مار ادویات اور کھادوں کا زیادہ استعمال اور کھیتوں کے اطراف جھاڑیوں کے قدرتی باڑوں کا خاتمہ شامل ہیں۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026