فرانس کے سکول میں فائرنگ: پرنسپل اور ٹیچر زخمی، 14 سالہ طالب علم گرفتار
15:31, 12/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 16:50, 12/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

AFP
فرانس میں سکول میں فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر کھڑی ہےفرانسی وزیر تعلیم ایڈورڈ گیفرے نے بتایا کہ ’جنوبی فرانس کے شہر ’اوبانے‘ کے ایک مڈل اسکول میں پیر کے روز فائرنگ کے واقعے میں پرنسپل اور ایک ٹیچر زخمی ہو گئے۔‘
وزیر تعلیم نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایک طالب علم کے اس واقعے کا ذمہ دار ہونے کا شبہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ وزیرِ داخلہ لورینٹ نونیز اور بوش دورون ڈپارٹمنٹ کی نمائندگی کرنے والی قانون ساز سبرینا روباش کے ساتھ لاکانال مڈل سکول جا رہے ہیں۔'
فرانسیسی نشریاتی ادارے ’بی ایف ایم ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ’53 سالہ پرنسپل کو دائیں کولہے پر اور 37 سالہ ٹیچر کو ران پر گولی لگی، جبکہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔‘
ادارے کے مطابق ’فائرنگ کے شبے میں اسی سکول کے ایک 14 سالہ طالب علم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اقدام قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔‘
مقامی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا فرانس میں جاری ہائی سکولوں میں ہونے والے مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
وزیر تعلیم نے اس واقعے کو ’ناقابل قبول عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ فرانسیسی معاشرے میں بڑھتے تشدد کو ظاہر کرتا ہے۔‘