فرانس: سپر مارکیٹس پر سائبر حملے سے ریفریجریشن کے نظام پر کنٹرول، ’فروزن اشیائے خورونوش‘ کا ذخیرہ خراب
10:14, 13/10/2026, منگل
ویب ڈیسک

تصویر: سائبر منیجمنٹ الائنس
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے دور سے ریفریجریشن سسٹمز کے درجہ حرارت کی سیٹنگز تبدیل کردیں جس کے نتیجے میں تازہ اور ’فروزن اشیائے خورونوش‘ کا ذخیرہ خراب ہوگیا۔
فرانس کی بڑی سپر مارکیٹ چینز پیر کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ڈنمارک کی ایک کمپنی کے تیار کردہ ریفریجریشن سسٹمز کو کنٹرول کیا گیا۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق حملے سے فرانس کے ایک بڑے سپر مارکیٹ چین انٹرماریشے اور نیٹو کے تقریباً 300 سٹورز، جبکہ یو سپر مارکیٹس کے 100 کے قریب سٹورز متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے دور سے ریفریجریشن سسٹمز کے درجہ حرارت کی سیٹنگز تبدیل کردیں جس کے نتیجے میں تازہ اور ’فروزن اشیائے خورونوش‘ کا ذخیرہ خراب ہوگیا۔
فرانس کے علاقے الساس میں انٹرماریشے اور سپر یو کے صرف دو سٹورز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 70 ہزار یورو، یعنی تقریباً 3 لاکھ ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔ ملک بھر میں مجموعی مالی نقصان کئی ملین یورو تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
کوآپریٹو یو کے سربراہ ڈومینک شیلشر نے بھی امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سائبر حملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ان کی ٹیمیں نظام کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات ضروری ہیں۔‘
ڈومینک شیلشر نے کہا کہ ’تازہ اشیائے خورونوش کو محفوظ رکھنے اور فرانسیسی عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم آلات کو نشانہ بنانا انتہائی سنگین اور غیر معمولی واقعہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘