ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا: ایرانی میڈیا

16:35, 28/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا: ایرانی میڈیا
aa
فائل فوٹو

ایران کے سرکاری میڈیا نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نئے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کو یہ بتانے کے بعد سامنے آئی کہ ‘انہیں مزید مذاکرات کی توقع ہے۔’

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی وفد کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ِ ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود ایرانی وفد کا امریکہ سے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کو بتایا کہ انہیں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے’ان کا یہ بیان ایران کی جانب سے سات دنوں کے اندر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ نے پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ ’صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دور جنگ کے بعد کی حکمت عملی کے لیے امریکی منصوبوں پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان ہے۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026