اسرائیلی وزیر اعظم نے امارات کا ’خفیہ دورہ‘ کیوں کیا؟

09:44, 29/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 09:44, 29/09/2026, منگل
ویب ڈیسک
اسرائیلی وزیر اعظم نے امارات کا ’خفیہ دورہ‘ کیوں کیا؟
وام کی رپورٹ نیتن یاہو کے دورے کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وام کی رپورٹ نیتن یاہو کے دورے کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی پیر کو بتایا کہ نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دفتر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔

تین سینئر اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والی ملاقات تقریباً 6 گھنٹے جاری رہی اور اس میں ایران بھی زیر غور رہا۔

رواں سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات نے اس وقت شیخ محمد بن زاید اور نیتن یاہو کی ملاقات کی تردید کی تھی۔ جب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے مئی میں کہا تھا کہ نیتن یاہو نے ’خفیہ طور پر‘ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔

اس وقت ملاقات سے واقف ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ نیتن یاہو اور شیخ محمد بن زاید نے 26 مارچ کو العین میں ملاقات کی تھی۔ العین ابوظبی کا ایک نخلستانی شہر ہے جو عمان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ دورہ اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ کے چند ہفتوں بعد ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اماراتی صدر نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے قبل نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے یہ اطلاع سکیورٹی اداروں تک نہیں پہنچائی۔

یاد رہے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اس رپورٹ کی تردید کرچکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اتوار کو متحدہ عرب امارات گئے تاکہ شیخ محمد بن زاید سے 2023 میں مبینہ طور پر دی گئی اس تنبیہ کی تردید کرنے کی درخواست کرسکیں۔

پیر کو نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے دورے کی منزل کی باضابطہ تصدیق سے قبل اسرائیل کی داخلی سکیورٹی سروس نے ایک ٹی وی چینل کے خلاف نیتن یاہو کے دورے کی خبر پر شکایت بھی درج کرائی تھی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026