مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار یمنی بے گھر: آئی او ایم

11:10, 29/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 12:55, 29/09/2026, منگل
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار یمنی بے گھر: آئی او ایم
IOM
فائل فوٹو

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم) نے پیر کے روز بتایا کہ' یمن میں مغربی ساحل اور جنوبی علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔'

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق 'جون میں مغربی ساحل پر لڑائی میں شدت کے بعد سے اب تک آٹھ گورنریٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار 308 افراد یعنی 24 ہزار 218 خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ 21 ستمبر سے پیر تک یہ تعداد 15 ہزار 870 یعنی 12 فیصد سے زائد بڑھی۔'

یمن میں آئی او ایم کے مشن چیف عبدالستار ایسوف نے کہا ہے کہ ’ہر ہفتے ہزاروں افراد اپنے گھر سمیت سب کچھ چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں، ان اعداد و شمار میں ایسے والدین بھی شامل ہیں جو اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے بزرگ افراد ہیں جو زیادہ دور کا سفر نہیں کر سکتے، اور ایسے خاندان ہیں جن کے پاس شروع سے ہی بہت کم وسائل تھے۔‘

آئی او ایم کے مطابق علاقے تعز میں بے گھر افراد کی سب سے بڑی تعداد 81 ہزار 444 ہے جو ملک بھر کی مجموعی تعداد کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔جبکہ یہ تعداد ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں تقریباً 8,000 زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق لحج میں 34 ہزار 860 جس کے بعد عدن میں 12 ہزار 456، الحدیدہ میں 8 ہزار 244، ابیان میں 5 ہزار 568 , حضر موت میں 1 ہزار 974 , مارب میں 750 اور المھرہ میں 12 افراد موجود ہیں۔ عدن میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشن چیف عبدالستار ایسوف نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر رہائش، خوراک اور تحفظ کی ضرورت ہے، جبکہ انہیں پناہ دینے والے قصبوں کو بھی تعاون درکار ہے۔

ادارے نے شہریوں کے تحفظ اور امدادی رسائی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر حالات ایسے ہی رہے تو آنے والے دنوں میں مزید نقل مکانی ہو سکتی ہے۔‘

واضح رہے کہ یمن 2014 سے تنازع کا شکار ہے جب حوثی گروپ نے دارالحکومت صنعا اور کئی گورنریٹس پر قبضہ کیا تھا۔ جبکہ ستمبر 2026 میں لڑائی میں مزید شدت آئی جب حوثیوں نے الحدیدہ اور تعز میں کئی اہم علاقوں بشمول سٹریٹجک شہر مخا کا کنٹرول حاصل کر لیا اور باب المندب آبنائے کے قریب واقع 'میون جزیرے' تک پہنچ گئے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026