امریکی ساحل کے قریب لاپتہ جہاز میں سوار تمام چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
13:54, 05/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 14:45, 05/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

AFP
اٹلانٹک اوقیانوس میں بوسٹن جانے والی ایک طبی پرواز (میڈیکل پلین) کے غائب ہونے کے بعد تلاش کا عمل جاری برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی امدادی طیارہ بحرِاوقیانوس میں لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اس میں سوار تمام چھ افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے میساچوسٹس کے جزیرے نینٹکٹ کے قریب طیارے اور بچ جانے والوں کی تلاش کا آپریشن اتوار کو روک دیا گیا۔
طیارے کی آپریٹر کمپنی لیٹی ایئر ایمولینس کے مطابق طیارے میں چار کینیڈین عملے کے ارکان، ایک مریض اور اس کے ساتھ ایک رشتہ دار سوار تھے۔ کمپنی نے کہا کہ تمام چھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور اس مشکل وقت میں ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گلف سٹریم G- 100 طیارے سے ہفتے کی صبع تقریباً ایک بجے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، حکام نے ہفتے کی شام کو ہی طیارے کا ملبہ بھی تلاش کرلیا تھا۔
پرواز نے جمعہ کی رات 11 بج کر 40 منٹ پر برمودا کے ایل ایف ویڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 بج کر 30 منٹ پر پہنچنا تھا۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارے کی بلندی تقریباً 24 ہزار فٹ سے کم ہو کر 11 ہزار فٹ رہ گئی تھی، جس کے بعد اس سے رابطہ ختم ہوگیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر اور پائلٹ کے درمیان ریڈیو رابطے میں بھی مشکلات سامنے آئیں۔ کنٹرولر نے پائلٹ سے پوچھا کہ کیا وہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رہے ہیں، جس کی بعد میں تصدیق ہوگئی۔
ایک فائر ڈسپیچر نے ہنگامی عملے کو طیارے میں ممکنہ برقی خرابی کے بارے میں تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، تاہم بعد میں بتایا گیا کہ طیارے کے ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
لیٹی ٹیوڈ ایئر ایمبولینس نے کہا کہ کمپنی واقعے کی تحقیقات میں متعلقہ حکام سے تعاون جاری رکھے گی۔ کمپنی کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا تعین ایک محتاط تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔