ڈچ حکومت کی سکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز

16:04, 05/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 16:36, 05/10/2026, پیر
ویب ڈیسک
ڈچ حکومت کی سکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز
Sky News
فائل فوٹو

نیدرلینڈز کے نشریاتی ادارے ‘ این او ایس’ نے پیر کو رپورٹ کیا ہے کہ' ڈچ کابینہ نے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں سے کہا ہے کہ طلبہ کے سکول کے اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔'

تجویز کردہ اقدام کے تحت یکم جنوری 2027 سے طلبہ کے لیے لازم ہوگا کہ ’وہ سکول کے اوقات کے دوران کلاس رومز، اسمبلی ہالز، بریک ٹائم اور سکول کی حدود میں دیگر مقامات پراپنے موبائل فونز کو الگ رکھیں گے۔‘

کابینہ کے پاس فی الحال سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر ملک گیر پابندی نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے، تاہم وہ تعلیمی اداروں کو باضابطہ سفارش جاری کر سکتی ہے۔

یہ تجویز بچوں کو ضرورت سے زیادہ اور ممکنہ طور پر نقصان دہ آن لائن سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ’سوشل میڈیا کےلت لھنے والے الگورتھمز اور آٹو پلے ویڈیوز فیچر نوجوانوں کے لیے سکرین کا استعمال کم کرنا مشکل بناتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ حکومت 2024 میں سکول کے دوران موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے قومی معاہدے کر چکی ہے۔

کابینہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کے لیے عمر کی حد کا تعین شامل ہے۔ یورپی کمیشن 13 سال کی حد پر غور کر رہا ہے، جبکہ ڈچ حکومت 15 سال کی حد تجویز کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت فیملی ولاگرز اور چائلڈ انفلوئنسرز کے لیے بھی سخت ضوابط تیار کر رہی ہے۔ مجوزہ قواعد کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے تیار کردہ آن لائن مواد کو چائلڈ لیبر تصور کیا جا سکتا ہے اور اس پر سزائیں بھی عائد ہو سکتی ہیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026