تین سال قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئے گھر کے ملبے سے 28 فلسطینیوں کی باقیات برآمد

12:00, 28/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 12:03, 28/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
تین سال قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئے گھر کے ملبے سے 28  فلسطینیوں کی باقیات برآمد
تصویر: اے ایف پی
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے الدرج میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے 28 شہریوں کی باقیات برآمد کی گئی ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے الدرج میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے 28 شہریوں کی باقیات برآمد کی گئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار ابو نومہ خاندان کے تباہ شدہ گھر کے ملبے میں تلاش کا کام کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس گھر کو اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایک روز قبل بھی شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے سے 101 فلسطینیوں کی باقیات 17 روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد کی گئی تھیں۔

غزہ سول ڈیفنس نے 19 جولائی کو اسرائیلی حملوں میں جان سے جانے والوں کی لاشیں نکالنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جس کے تحت شمالی و وسطی غزہ اور غزہ سٹی میں 147 تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں تقریباً 800 گھنٹے کام کے دوران ملبے تلے موجود 1,072 افراد کی باقیات تلاش کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز نومبر 2025 کے آخر میں ہوا تھا۔

جس میں 54 گھروں اور عمارتوں کے ملبے میں 500 گھنٹے کام کیا گیا، اس دوران لاپتہ قرار دیے گئے 559 افراد میں سے 333 کی باقیات برآمد کی گئیں۔

غزہ میں حکومتی اداروں اور فلسطینی گروپوں کے مطابق 10 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل کو بھاری مشینری اور ضروری آلات غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا تھی، تاہم ان کے مطابق اسرائیل نے اس وعدے پر عمل نہیں کیا۔

غزہ میں اسرائیل کی تقریباً دو سالہ فوجی کارروائی کے دوران 74 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ شہری بنیادی ڈھانچے کا تقریباً90 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اندازے کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو پر تقریباً 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026