پاکستان کے بالائی علاقوں میں 6 اور 7 اکتوبر کو تیز بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی
10:17, 06/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 10:17, 06/10/2026, منگل
ویب ڈیسک

تصویر: اے ایف پی
ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔پاکستان محکمہ موسمیات نے پیر کو آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 7 اکتوبر، بدھ تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں پیر کی رات سے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش اور آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ یہ سلسلہ 7 اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے۔
آزاد کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بھی اسی عرصے کے دوران بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے بعض مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔