آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے میں آٹھ امریکی بحری اہلکار زخمی ہوئے:رپورٹ

11:18, 28/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 13:44, 28/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے میں آٹھ امریکی بحری اہلکار زخمی ہوئے:رپورٹ
aa
فائل فوٹو

امریکی نشریاتی ادارے (این بی سی نیوز) نے اتوار کے روز تین امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز میں امریکی بحری فوج کے اہلکاروں کے زیر استعمال جہاز کو ایک ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی میرینز زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحری فوجی اہلکار کو آنے والے زخموں کی نوعیت شدید نہیں ہے ، تاہم انہیں دھوئیں سے سانس لینے ، ٹراما اور سر درد سمیت ‘دماغی جھٹکے’ جیسی علامات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سات عام فوجی اہلکار اور ایک افسر شامل ہیں، یہ آٹھوں اہلکار 14 ستمبر کے حملے کے کچھ ہی عرصے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ایرانی میزائل نے جہاز کو نشانہ بنایا تو فوجی ایک ' بٹالین لینڈنگ ٹیم' کے طور پر کارروائی کر رہے تھے۔

حکام نے کہا کہ یہ جہاز امریکی بحریہ کا نہیں تھا، تاہم اس کی نوعیت بتانے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف ‘بحری جہاز ‘ قرار دیا۔

امریکہ ایران جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کے حوالے سے پیش کیے گئے عداد و شمار کی رپورٹنگ اور اس میں رد و بدل کے حوالے سے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کو سوالات کا سامنا ہے۔

بدھ تک پینٹاگون کے ' ڈیفنس کیژولٹی اینالیسز سسٹم' میں تنازع میں 861 امریکی فوجیوں کے تنازعہ میں زخمی ہونے کا اندراج کیا گیا تھا، اور آٹھ میرینز کو 14 ستمبر کے حملے کے تقریباً 10 دن بعد ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا تھا، جب کہ ایک امریکی اہلکار نے رپورٹنگ میں تاخیر کی وجہ بعد میں ظاہر ہونے والی علامات اور سسٹم میں' ریئل ٹائم اپ ڈیٹس' کی کمی کو قرار دیا۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026