پانچ اکتوبر اساتذہ کا عالمی دن، ’اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی اساتذہ مارے گئے‘

12:28, 05/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 13:38, 05/10/2026, پیر
ویب ڈیسک
پانچ اکتوبر اساتذہ کا عالمی دن، ’اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی اساتذہ مارے گئے‘
UNRWA
فائل فوٹو

فلسطینی وزارت تعلیم نے اتوار کو کہا کہ ’اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے 800 سے زائد فلسطینی اساتذہ کو ہلاک اور 3,300 سے زائد کو زخمی کیا ہے۔‘

وزارت نے 5 اکتوبر ’عالمی یوم اساتذہ ‘ کے موقعے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اساتذہ حملوں کے باوجود تعلیم کے حق کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔‘

وزارت کے مطابق 170 سے زائد اساتذہ اب بھی قید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’سینکڑوں چیک پوائنٹس پر نقل و حرکت پر پابندیوں اور ہراسانی نے اساتذہ کی روزمرہ کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے، خاص طور پر مسافر یطا، المغیر، وادی اردن اور سی ایریا میں جو مغربی کنارے کا تقریباً 60 فیصد ہے اور مکمل اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔‘

فلسطینی حکام نے کہا کہ ’فلسطینی اساتذہ کے خلاف زیادتیوں کے ساتھ شدید مالی مشکلات بھی رہی ہیں، اس کی وجہ اسرائیل کافلسطینی ٹیکس ریوینو کو روکنا ہے۔‘

یہ کلیئرنس ریونیو 1994 کے پیرس پروٹوکول کے تحت اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جمع کرتا ہے اور یہ کل عوامی آمدنی کا تقریباً 56 فیصد ہیں۔ لہٰذا اس کی روک تھام تنخواہوں کی ادائیگی، عوامی خدمات کی فراہمی اور حکومتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

فلسطینی وزارت تعلیم نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اس کے علاوہ وزارت نے دنیا بھر کی یونینوں سے بھی مطالبہ کیا کہ ’وہ زیر حراست اساتذہ کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026