انڈیا: اتر پردیش میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب سے 62 افراد ہلاک

12:24, 28/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 13:13, 28/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
انڈیا: اتر پردیش میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب سے 62 افراد  ہلاک
trtworld
فائل فوٹو

شمالی انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں کئی روز کی موسلادھار بارشوں سے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ریاستی حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ' تین دن شدید بارش کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 46 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔'

دارالحکومت لکھنئو سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں آج سکولز بند رہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

انتظامیہ نے عوام کو پانی سے بھرے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دریاؤں و نالوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

لکھنئو کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سینئر سائنسدان اتل کمار سنگھ نے بتایا کہ 'خلیج بنگال پر موجود موسمی نظام کے کمزور پڑنے کی وجہ سے پیر سے بارشوں میں کمی آئے گی، جبکہ منگل تک ریاست کی مشرقی اور مغربی حصوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔'

دوسری جانب حکام کے مطابق 'مشرقی ریاست اڑیشہ میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث 75 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔'

ملک کے ڈیزاسٹر مینیجنٹ ایجنسی کے مطابق’ پڑوسی ملک نیپال میں جمعرات سے اتوار کے دوران موسم سے متعلقہ حادثات میں 21 افراد ہلاک ہوئے، پانچ لاپتہ اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 194 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔'

واضح رہے کہ’ نیپال اگست میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں 1400 سے زائد افراد ہلاک اور 6000 کے قریب افراد لاپتہ ہو گئے تھے’۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026