تین نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات کی وجہ سے ایران پر حملہ نہیں کر رہے : ڈونلڈ ٹرمپ

09:38, 13/09/2026, اتوارا: اپ ڈیٹ: 09:52, 13/09/2026, اتوار
ویب ڈیسک
تین نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات کی وجہ سے ایران پر حملہ نہیں کر رہے : ڈونلڈ ٹرمپ
AFP
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ تین نومبر کے مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے ایران پر حملہ نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی یا ممکن ہے کہ اس سے بھی پہلے ختم ہو جائے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ایران جنگ میں امریکہ کو ’مکمل طور پر جانا‘ چاہیے یا نہیں تو ٹرمپ نے کہا کہ ’ہو سکتا ہے میں ایسا نہ کروں کیونکہ انتخابات آ رہے ہیں۔‘

ٹرمپ نے اپنی اس پیش گوئی کو بھی دہرایا کہ ’جنگ انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی، تاہم یہ بھی کہا کہ یہ اس سے پہلے بھی ختم ہو سکتی ہے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’وہ مشکل سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ شدید مشکل میں ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ ’اگر امریکہ نے ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا تو انہیں اب بھی میزائل کیسے مل رہے ہیں؟‘، تو ٹرمپ نے اس بات کے جواب میں کہا کہ ’ایرانی کسی بھی وقت میزائل داغ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایران کے پاس کافی تھے، اور وہ بڑی حد تک تباہ ہو چکے ہیں لیکن ان کے پاس اب بھی میزائل ہیں اور ان کے پاس ہمیشہ کچھ نا کچھ میزائل رہیں گے۔‘

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’انہیں ایران جنگ کے معاملے میں جو کچھ ہوا اس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، وہ پچھتاوے جیسے لفظوں پر یقین نہیں رکھتے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر مجھے دوبارہ کرنا پڑے تو میں بالکل ویسا ہی کروں گا جیسا میں نے کیا تھا۔‘

صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایرانی اسے استعمال کرنے والے تھے۔‘

انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ ’وہ پاگل ہیں، وہ اسرائیل کو مٹا دیتے۔ وہ پورے مشرق وسطیٰ کو مٹا دیتے اور وہ ہمارے کچھ شہروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیتے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا تو ہم انہیں فون کر کے کہہ رہے ہوتے کہ ’کیا ہم آپس میں مل بیٹھ سکتے ہیں؟ ہم ان کے ساتھ بالکل مختلف انداز میں معاملہ کر رہے ہوتے۔‘

بعد میں ٹیکساس کے ڈیلاس میں ریپبلکن مڈٹرم کنونشن سے واپسی پر ٹرمپ نے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’ایران کے ساتھ جنگ ان کی صدارتی مدت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے۔‘

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ اب تک کی سب سے زیادہ غلط رپورٹس میں سے ایک ہے، اس کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔‘

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’جیسے ہی وہ جنگ جیت جائیں گے تیل کی قیمتیں وہیں واپس آ جائیں گی جہاں وہ پہلے تھیں۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026