’اے آئی‘ کو بہتر بنانے کی دوڑ میں سیفٹی کے معیار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: یو این چیف

10:42, 17/09/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 15:27, 17/09/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
’اے آئی‘ کو بہتر بنانے کی دوڑ میں سیفٹی کے معیار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: یو این چیف
AA
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیز رفتار ترقی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دنیا اے آئی کو بہتر بنانے کے لیے سیفٹی کے معیار کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ جیسا کہ ’ہم دنیا بھر میں خطرات کو دیکھتے ہیں، مجھے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے بارے میں ایک آخری بات کہنے دیں۔‘

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’مصنوعی ذہانت میں پائیدار ترقی تیز کرنے، تعلیمی معیار بہتر بنانے، صحت کے نظام میں بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے سمیت بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

گوتریس نے مزید کہا کہ ’لیکن اسے تیار کرنے والوں میں سے ایک بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے اور خبردار کر رہی ہے کہ اس کی ترقی خطرات کے بارے میں ہماری سمجھ بوجھ سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ’میں جغرافیائی سیاسی تقسیم اور ان سے پیدا ہونے والے ممکنہ رحجانات سے واقف ہوں۔ لیکن دنیا اے آئی کو بہتر بنانے کی دوڑ میں سیفٹی کے معیار کو نظر انداز کر رہی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اعتماد قائم کرنے کے لیے ایسے حفاظتی اصولوں کی ضرورت ہے جو اے آئی کو محفوظ، شفاف اور جوابدہ بنائیں اور جن کے مرکز میں انسانی وقار ہو۔‘

انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ ’اے آئی اگلے ہفتے عالمی رہنماؤں کے ساتھ میری گفتگو کا ایک اہم موضوع ہوگی،اور عزم ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ آنے والے دنوں میں ان منصوبوں اور طریقوں کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھے گی جن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اسے اگلے ہفتے صحیح طریقے سے کر سکتے ہیں کیونکہ آخری لمحات میں اتنے اہم سربراہی اجلاس کی تیاری اچھی نہیں ہوگی۔

جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’اےآئی کا موضوع ایک ایسی چیز ہے جسے الگ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026