اگر بجٹ نہ بڑھایا تو غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں فوج تعینات رکھنا مشکل ہوگا : اسرائیلی فوج

11:36, 18/09/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 11:37, 18/09/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
اگر بجٹ نہ بڑھایا تو غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں فوج تعینات رکھنا مشکل ہوگا : اسرائیلی فوج
تصویر: اے ایف پی
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق فوج نے سیاسی قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ بجٹ میں اربوں شیکل کا اضافہ کیے بغیر تینوں محاذوں پر سکیورٹی لائنز برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

اسرائیلی فوج نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوجی بجٹ میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ تین اہم علاقوں میں سکیورٹی لائنز برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے لیے تین اہم علاقے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارہ اور لبنان ہے اور علاقوں میں مارچ سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق فوج نے سیاسی قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ بجٹ میں اربوں شیکل کا اضافہ کیے بغیر تینوں محاذوں پر سکیورٹی لائنز برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

آرمی ریڈیو کے نمائندے ڈورون کادوش نے ایکس پر بتایا کہ ’فوج آنے والے دنوں میں سیاسی قیادت کے سامنے ایسی بجٹ رپورٹ پیش کرے گی جن کے مطابق دفاعی بجٹ میں تقریباً 25 ارب شیکل، یعنی 8.3 ارب ڈالر کی کمی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوج کو لبنان میں موسم سرما کی تیاریوں سے متعلق بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس میں بارش کے دوران فوجی نقل و حرکت کے لیے سڑکوں کی تیاری اور برفانی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے لیے موسم سرما کا سامان فراہم کرنا شامل ہے۔

فوجی بجٹ کی کمی کے خدشات کے باعث فضائیہ، ملٹری انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس ڈائریکٹوریٹ سمیت کئی شعبوں میں بھرتیاں روکنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام، ٹینک سمیت ہتھیاروں کی خریداری روکنے کے ساتھ بھاری بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اورسکیورٹی اہلکاروں کے لیے گاڑیوں کی مرمت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

پیر کو نیتن یاہو نے اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ سے ملاقات کی تاکہ بجٹ قانون پر بات چیت اور دفاعی ادارے کے لیے اضافی فنڈز کی منتقلی کی منظوری حاصل کی جاسکے۔

یائر لیپڈ نے بدھ کو کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے طلب کیے گئے اضافی فنڈز ریاستی بجٹ کو متاثر کیے بغیر فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ رقم حکومتی اتحاد کے لیے مختص فنڈز سے فراہم کی جائے۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق یائر لیپڈ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ وزارت دفاع کے لیے مطلوبہ 11 ارب شیکل، یعنی تقریباً 3.63 ارب ڈالر، فوری طور پر ان فنڈز سے منتقل کیے جاسکتے ہیں۔

اسرائیلی چینل 13 نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ فوج اور وزارت خزانہ کے درمیان 15 ارب شیکل، یعنی 4.92 ارب ڈالر، فوجی بجٹ میں منتقل نہ کیے جانے پر تنازع پیدا ہوا ہے، جس کے باعث فضائی دفاعی نظام کے لیے انٹرسیپٹر میزائلوں کی خریداری رک گئی ہے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ کے مطابق 2026 میں فوج کا ابتدائی بجٹ تقریباً 143 ارب شیکل، یعنی 47.3 ارب ڈالر تھا، جسے ایران اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد نیتن یاہو کے حکم پر بڑھا کر 183 ارب شیکل، یعنی 60.6 ارب ڈالر کردیا گیا تھا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026