ایران پر حملوں کی وارننگ، بحری جہازوں سمیت 9 ہزار اہلکار مڈل ایسٹ کی جانب روانہ

11:42, 02/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:06, 02/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
 ایران پر حملوں کی وارننگ، بحری جہازوں سمیت 9 ہزار اہلکار مڈل ایسٹ کی جانب روانہ
AP
امریکا نے نو ہزار فوجی مشرقِ وسطی روانہ کردیے

امریکہ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے مزید حملوں کو عندیہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کی جانب 9 ہزار فوجی بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

امریکا نے مشرقِ وسطی میں تقریباً نو ہزار فوجییوں پر مشتمل بحری دستہ خطے کی جانب روانہ کر دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس بحری دستے میں سات ہزار سے زائد ملاح اور دو ہزار مرینز شامل ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

روانہ کیے جانے والے بحری دستے میں طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ کا ’اسٹرائنگ گروپ‘ اور ’یو ایس ایس میکن آئی لینڈ‘ کا گروپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ’یو ایس ایس جان پی مور‘تھا اور ’یو ایس ایس اینکریج‘ جیسے بحری جہاز بھی اسی دستے کا حصہ ہیں۔

امریکی عہدیدار کےمطابق اکتوبر کے اختتام تک مشرقِ وسطی میں تین طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہو سکتے ہیں۔ خطے میں پہلے سے تعینات اہلکاروں کو شامل کیا جائے تو امریکی بحری موجودگی 20 ہزار سے زائد ملاحوں اور مرینز جبکہ سینکڑوں طیاروں تک پہنچ سکتی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے میڈ ٹرم میں امکانات:

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی جریدے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تین نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر حملوں میں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تجاویز ان کے لیے قابلِ قبول نہیں تھی۔‘

ٹرمپ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کی پیشکش کی تھی، تاہم ان کے بقول مجموعی تجویز ناکافی تھی۔ آبنائے ہرمز عالمی سطع پر توانائی کی ترسیل کےلیے ایک اہم گزر گاہ ہے۔

امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ ایران کے خلاف غیرمقبول ہوتی جنگ نومبر کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امکانات کو متاثر کرسکتی ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ایسا ممکن ہے ۔‘ تاہم بعد میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ریپبلکن پارٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ختم کرنے کی حمایت دنیا بھر میں کی جاتی ہے، تاہم انہوں نے ایران کے خلاف آئندہ فوجی حکمتِ عملی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔



پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026