فلائی دبئی کے کو پائلٹ کا اسرائیل جا کر جہاز کریش کرنے کا پلان تھا: رپورٹ

15:34, 06/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:34, 06/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
فلائی دبئی کے کو پائلٹ کا اسرائیل جا کر جہاز کریش کرنے کا پلان تھا: رپورٹ
فلائی دبئی کے کو پائلٹ کا اسرائیل جا کر جہاز کریش کرنے کا پلان تھا: رپورٹ

انگلینڈ کی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والے جہاز کے کو پائلٹ نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اس نے طیارے کے کیپٹن پر حملے کی منصوبہ بندی ایئرلائن میں ملازمت حاصل کرنے سے پہلے ہی کرلی تھی اور جہاز کو اسرائیل میں کریش کرنا تھا۔

تحقیقات کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ایک تیسرے شخص کے مطابق عمانی شہری معاون پائلٹ نے گزشتہ بدھ کو فلائی دبئی کی پرواز کو تل ابیب کے قریب ’بن گوریون ایئرپورٹ‘ سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ذرئع کے مطابق اس نے رواں سال کے آغاز میں تل ابیب جانے والی ایک پرواز بھی چلائی تھی اور اس وقت بھی طیارہ ہائی جیک کرکے تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم بعد میں اس نے یہ منصوبہ ترک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ معاون پائلٹ نے اس پرواز پر اپنا ارادہ کیوں بدلا۔ تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طیارے میں سوار کسی شخص کو جانتا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ساتھ فلائی دبئی نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 1073 دبئی سے اسرائیل جا رہی تھی جب معاون پائلٹ نے ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والی کلہاڑی سے کپتان پر حملہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔

دو ذرائع کے مطابق معاون پائلٹ عمانی شہری ہے ان ان کا نام حمام الحمامی ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم تصدیق کی ہے کہ وہ عمان سے تعلق رکھتا ہے۔ اماراتی حکام اور فلائی دبئی نے بھی اس کی شناخت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ متحدہ عرب امارات کی حراست میں ہے اور اس سے براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا۔ متحدہ عرب امارات نے اس کے خلاف باضابطہ الزامات کا اعلان نہیں کیا، عمان نے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں معاون پائلٹ کے روابط کی تحقیقات

نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر مائیکل جانسن نے پیر کو بتایا کہ معاون پائلٹ نے ملک میں کچھ عرصہ گزارا تھا اور پولیس اس عرصے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب نیوزی لینڈ گیا تھا اور نہ ہی اس کا نام ظاہر کیا۔

آسٹریلیا کی ایک ادارہ جاتی انسداد دہشت گردی یونٹ بھی معاون پائلٹ کے آسٹریلیا سے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وہ ماضی میں میلبورن، وکٹوریہ کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ معاون پائلٹ کو ’انتہا پسند اسلامی نظریے کی تربیت‘ دی گئی تھی اور وہ واضح طور پر خودکشی پر آمادہ تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مبینہ طور پر یہ تربیت کب اور کہاں ہوئی۔

مراکش کی ایئرلائن رائل ایئر ماروک کے مطابق معاون پائلٹ نے 2025 میں وہاں تین ماہ کی تربیت مکمل کی تھی، تاہم بعد میں ایئرلائن میں ملازمت کے لیے ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026